تازہ ترین
Home / جرائم و حادثات / کراچی فرینٹئر کالونی سے پولیس کی تحویل میں لئے جانے والے فضل محمد کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی فرینٹئر کالونی سے پولیس کی تحویل میں لئے جانے والے فضل محمد کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہونے والے فضل محمد کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ ہونے والے فضل محمد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی- مظاہرین نے نمائندہ نوپ نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چند نامعلوم افراد جوکہ خود کو سادہ اہلکار بول رہے تھے انہوں نے فضل محمد کو اپنے گھر سے پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے- جس کے بعد سے لیکر اب تک فضل محمد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے ہماری وفاقی حکومت، سندھ حکومت، ہائی کورٹ سندھ کے چیف جسٹس آئی جی سندھ سے گزارش ہے کہ لاپتہ ہونے والے والے فضل محمد ولد عاشق پرویز کو پولیس سے فوری بازیاب کروایا جائے-


کراچی فرینٹئر کالونی سے پولیس کی تحویل میں لئے جانے والے فضل محمد کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ تصاویر : نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا پہلا مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن (پارسا) کی نئی کابینہ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے