Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد، مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ اور اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے منشیات مافیا کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کر لیا کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم چند ولد میر چند کے قبضے سے 3 کلو چرس و نقدی بر آمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا تھا۔ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے دار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے