Home / اہم خبریں / فیملی کے شناختی کارڈ پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجویز۔ ذرائع

فیملی کے شناختی کارڈ پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجویز۔ ذرائع

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پولیو ویکسین اپنے بچوں کو نہ پلانے والوں اور ان کی فیملی کے شناختی کارڈ پاسپورٹ بلا ک کرنے کی تجویز کو اکیس جنوری سے شروع ہونے والے مہم سے مشروط کر دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر فروری سے پاسپورٹ اور شناخی کارڈ بلا ک کردیئے جائیں گے۔ اکیس جنوری سے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہورہی ہے جوکہ پچیس جنوری تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران ایک سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو بچاﺅ قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے خاندانوں کو مسلسل اضافہ کے بعد فوکس رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ان کے اور ان کی فیملی کے تمام افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو ممکنہ طور پر یکم فروری سے بلاک کردیا جائے گا۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے بلاک کرنے کی تجویز کی حمایت بعض اداروں نے کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے