کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہری ہوشیار خبردار ٹریفک پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا اب کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہیں ملےگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے کمشنر کراچی کو مراسلہ لکھا ہے کہ موٹر سائیکل سے بڑھتے ہوۓ حادثات کی ایک اہم وجہ موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ نہ پہننا ہے جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا ہے شہریوں کی قیمتی جانیں بچانے کے لئے بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو اب پیٹرول پمپس سے پیٹرول نہیں ملے گا اس سلسلے میں پمپس انتظامیہ نوٹیفکیشن لگانے کی پابند ہوگی۔ ہرصورت پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ اوگرا نے بھی ہدایت کردی خلاف ورزی کرنیوالے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ پمپس پر عمل درآمد شروع بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیا جارہا۔ جبکہ پمپس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اچھے اقدام پر عمل درآمد ہونا چاہئیے۔ جبکہ پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ہماری یومیہ سیل پر فرق پڑا ہے۔
![]()