Home / اہم خبریں / سندھ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث محکمہ پولیس میں سال میں دو مرتبہ بھرتیاں کی جائیں اور میرٹ پر پولیس کے تمام شعبوں میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ آئی جی سندھ کا میرپورخاص پولیس رینج کا دورہ

سندھ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث محکمہ پولیس میں سال میں دو مرتبہ بھرتیاں کی جائیں اور میرٹ پر پولیس کے تمام شعبوں میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ آئی جی سندھ کا میرپورخاص پولیس رینج کا دورہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے میرپور خاص پولیس رینج کا خصوصی دورہ کیا اور علاقہ میں امن وامان کی صورتحال سمیت سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کا جائزہ لیا اور اجلاس میں شریک پولیس افسران کو مزید ضروری ہدایات دیں۔ پولیس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ سمیت ایس ایس پی عمرکوٹ، ایس ایس ہی ٹنڈو الہیار، ایس ایس پی تھرپارکر اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن نے علاقہ میں امن وامان کے استحکام اور مجموعی امور کو تقویت دینے کے حوالے سے تمام تر حکمت عملی اور لائحہ عمل کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی احاطہ کیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس کے مجموعی امور کو عین عوام کی خواہشات اور مفاد کو سامنے رکھ کر انجام دینا پولیس کے بنیادی فرائض کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں یقینی کامیابی کے لیئے ضروری ہے کہ آپ اپنے علاقوں میں عوام دوست ماحول کے فروغ کو ترجیح دیں اور عام لوگوں میں پولیس کے مثبت تصور کو اجاگر کریں تاکہ عوام بلا کسی خوف وخطر جرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ ملکر جرائم کے خلاف جنگ میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو ایک فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ قانون پسند شہریوں کا احترام اور انکے مسائل و مشکلات کے ازالوں میں کسی بھی قسم کا عذر یا تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ تمام تر جائزوں اور ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے باہمی مشاورت اور علاقوں میں آباد مختلف کمیونٹیز کے نمائندگان کی تجاویز پر مشتمل سال 2019 اور اس میں آنیوالے تمام ایونٹس کے لیئے خصوصی سیکیورٹی پلانز ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مزید ضروری ہدایات ارسال کیئے جائیں۔ بعد ازاں آئی جی سندھ نے پولیس کمپلیکس میں تاجر تنظیموں کے عہدیدران اور صحافیوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ میڈیا سے بات چیت میں آئی جی نے کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث محکمہ پولیس میں سال میں دو مرتبہ بھرتیاں کی جائیں اور میرٹ پر پولیس کے تمام شعبوں میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کھیلوں کے پروگرام منعقد کرائیں اور پولیس عوام کے درمیاں مثبت تعلقات کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں نفری کی بہت زیادہ کمی ہے بڑھتی ہوئی عوام سیاسی مذہبی جلوس جلسوں اور دیگر عوامی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیئے نئی بھرتیاں ضروری ہیں . آئی جی نے کہا کہ صحافی حضرات نے ہمیشہ پولیس کے مثبت کاموں کی حمایت کی ہے عام شہری، پولیس کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات بھی دھشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے