کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ونگ کمانڈر سندھ رینجرز کا چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کے ہمراہ کراچی فش ہاربر کا دورہ، سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی ہدایت پر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شبیر سندھ رینجرز جمعرات کے روز کراچی فش ہاربر پہنچ گئے اورچیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر سے ملاقات کی۔ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شبیر نے کراچی فش ہاربر پر سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسوسائٹی عبدالبرسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شبیر نے چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو عبدالبر کے ہمراہ ایف سی ایس کے سی سی ٹی وی کنٹرول روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اور کراچی فش ہاربر کے دورہ کے دوران انہوں نے سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لیے مختلف تجاویز دیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید اور ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شبیر کا کراچی فش ہاربر پر فول پروف سیکورٹی کی فراہمی میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
![]()