Home / اہم خبریں / افغان مہاجرین تاجروں پر ٹیکس لگانے کی سفارشات

افغان مہاجرین تاجروں پر ٹیکس لگانے کی سفارشات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) افغان مہاجرین تاجروں پرممکنہ طور پر ٹیکس لگانے کی سفارشات کے پیش نظر رپورٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں رجسٹرڈ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے کاروبار ان کے اثاثوں، جعلی دستاویزات کے ذریعے بنائے جانے والے پاکستانی دستاویزات، سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں ان کے زیر تعلیم بچوں، ان کے پاس گاڑیوں، موٹرسائیکل، ان کے قالین بانی وغیرہ، ان کے افغانستان کے راستے مختلف بیرون ممالک جانے کی تفصیلات، اندرون ملک مختلف اثاثوں، اندرون ملک ہوائی سفر کرنے، عمرہ اور حج پر جانے وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی سروے کا کام دو سال بعد مکمل ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو افغان مہاجرین تاجروں پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں غور کررہی ہیں اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی منظوری کے بعد افغان تاجروں پر صوبائی اور وفاقی ٹیکسز نافذ کردیئے جائیں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے