Home / اہم خبریں / ٹھٹہ پولیس کی غنڈہ گردی بدمعاشی اور خواتین کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سلطان خاصخیلی ضلعی صدر پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی سانگھڑ

ٹھٹہ پولیس کی غنڈہ گردی بدمعاشی اور خواتین کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سلطان خاصخیلی ضلعی صدر پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی سانگھڑ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی نے ٹھٹہ پولیس کی غنڈہ گردی بدمعاشی کی سخت الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی عابد ملاح کے واقعے کے بعد گاڑھو پولیس قدیمی گوٹھ یوسف خاصخیلی کے رہائشیوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین کو ہراساں اور بالوں میں سے گھسیٹ کر کھلی دہشتگردی بدمعاشی کی ہے جبکہ اسی گاؤں کا کیس معزز عدالت میں بھی چل رہا ہے مگر پولیس جاگیر دار وڈیرے کی کمداری کرکے گوٹھ والوں کو ہراساں کرکے زبردستی خالی کرانا چاہتے ہیں جو سراسر ظلم ناانصافی ہے ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیراعظم پاکستان، سندھ حکومت اور تمام بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گاڑھو پولیس کی بدمعاشی اور مقامی جاگیردار وڈیرے کے خلاف نوٹس لیا جائے اور مظلوم گھوٹھ والوں کو قانونی تعفظ فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے