ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیع محمد سٹھیو کی ٹنڈوآدم آمد۔ اساتذہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ شفیع محمد سٹھیو نے اساتذہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو۔ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر شفیع محمد سٹھیو ٹنڈوآدم کے سندھی مین اسکول پنہچے جہاں بڑی تعداد میں اساتذہ نے ان کا استقبال کیا۔ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوآدم کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ شفیع محمد سٹھیو نے اساتذہ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اساتذہ کے لانگ مارچ کی بدولت سندھ کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کو کنفرم کیا گیا اور سندھ کے اساتذہ کے مسائل بھی حل کئے گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد صرف اساتذہ کے حقوق کے لئے نہیں بلکہ سندھ کے تعلیم کی بہتری کے لئے شعور بھی اجاگر کیا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں ورلڈ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں نے فرنیچر اور دیگر سہولیات کے لئے اربوں روپے فراہم کئے یہ پیسے کہاں خرچ کئے گئے کچھ پتہ نہیں سندھ میں بچے آج بھی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کی حالت بہت خراب ہے اسکولوں کی عمارتیں گر چکی ہیں جسکی وجہ سے والدین بچوں کو اسکول نہیں آنے دیتے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی نے مجھے پیغام بھیجا گیا ہے کہ آپ ہم سے ملو آپ سندھ کی تعلیم کے مسائل سے ہمیں آگاہ کرو تاکہ وفاق سے مطلق جو تعلیم کے مسائل ہیں وہ مسائل حل کریں انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ آپ کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروائی جائیگی انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے ہزاروں اساتذہ وقت سے پہلے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں سینکڑوں اسکول بند ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم 8 جنوری سے سال 2019 کو تعلیم کا سال کرکے منا رہے ہیں میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے بھی کہا ہے کہ آپ سندھ کے اسکول وزٹ کریں دیکھیں اسکولوں کی کیا حالت ہے اساتذہ کتنی مشکل حالات میں پڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک اور دیگر بینکیں اساتذہ کو جو تنخواہوں پر قرضہ دیتے ہیں اس پر 22 فیصد سود لیتے ہیں جبکہ دیگر بینک لون پر صرف 16 فیصد سود لیا جاتا ہے میں صدر اور وزیر اعظم سے اس مسئلے پر بھی بات کرونگا۔
![]()