تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان کو 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، اعجاز اشرفی اور فاروق الحسن کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے لاکر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے