میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ انسان عظیم نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا کردار اس کو عظیم بناتا ہے دنیا آخرت کی کامیابی کا ذریعہ علم حاصل کرنے میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹائی ڈینٹل کالج میرپورخاص کے زیر اہتمام نوجوانوں میں فزیو تھراپی کے اہمیت و افادیت کے متعلق شعوراجاگر کرنے کے حوالے سے ایک روزہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علم سے ہی دنیا کی ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے کمشنرنے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی منزل اس سے بھی آگے ہے یہاں جس مقصد کیلئے آئے ہو اس کو بہتر سے بہتر نمونے سے حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد ملک اور قوم کی خدمت کرنا ہے اپنی محنت سے دنیا تبدیل کرسکتے ہیں ڈاکٹر کا کام بیماری کی تشخیص کرنا اور مریضوں کا علاج کرنا ہے آپ اپنے شعبے کے زریعے غریب، لاچار، مجبور اور بے سہارا دکھی لوگوں کی خدمت بھی کرسکتے ہیں مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے اس موقع پر وائس چیئرمین بھٹائی ٹرسٹ ڈاکٹر مشتاق خان، پرنسپل عبدالغنی پٹھان، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکیپٹن اقبال میمن، پرنسپل بھٹائی انسٹی ٹیوٹ آف فزیو تھراپی ڈاکٹر مائرہ شیخ نے کہا کہ جسمانی تندرستی کو پائیدار بنانے میں فزیوتھراپی کے تحت مختلف ورزشیں کرنے سے صحت مند معاشرے کا قیام ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ادویات کے علاوہ آج معاشرے میں پھیلنے والی بیماریوں کا سدباب کرنے کیلئے فزیوتھراپی کو اہمیت دی جارہی ہے اور باقاعدہ کورس کرائے جارہے ہیں انہوں نے طلبہ وطالبات کو مشورہ دیا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی دوڑ کے بجائے فزیو تھراپی کی طرف توجہ دیں اس موقع پرڈینٹل کالج انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کو اجرک اورٹوپی اورطلبہ وطالبات کو تحائف دئے گئے تقریب میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل کمشنر نے بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کا دورہ کیا میڈیکل سپرنٹڈنٹ نریندر کمار نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ، مفت فزیو تھراپی اورمفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں روزانہ 200 سے زائد مریضوں کا مفت اوپی ڈی کی جاتی ہے مریضوں کو رعایتی اور زکواۃ کے زریعے ادویات بھی دی جاتی ہیں کمشنر نے مریضوں سے ملنے والی سہولیات اور علاج کے متعلق معلومات حاصل کیں۔
![]()