Home / اہم خبریں / خیبرپختونخواہ کے عوام کو یقین ہے کہ عمران خان ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں گے- وسیم عباس

خیبرپختونخواہ کے عوام کو یقین ہے کہ عمران خان ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں گے- وسیم عباس

  1. کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سپورٹرز آف عافیہ موومنٹ ، پشاور کے آرگنائزر وسیم عباس نے کراچی آمد کے موقع پرعافیہ موومنٹ- پاکستان سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر ان سے اور ان کی والدہ عصمت صدیقی سے ملاقات کی ۔ عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، گلوبل آرگنائزر محمد ایوب، امام حسین ہمدم ، فیصل علی و دیگر نے وسیم عباس کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپورٹرز آف عافیہ موومنٹ ، پشاور کے آرگنائزر وسیم عباس نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کو وزیراعظم عمران خان کے وعدے پر پختہ یقین ہے کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور، لکی مروت، کرک، کوہاٹ، سوات، گلگت بلتستان، بنوں، پبی، نوشہرہ، جہانگیرہ، رسالپور، واہ کینٹ اور دیگر کئی علاقوں کے لوگ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے میں ہم سے رابطہ میں ہیں اورمکمل امید کے ساتھ انتظار کررہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ جلد پورا کرے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سب گھر والے پندرہ سال سے عافیہ کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے قرآن مجید کی کئی آیتوں کی تلاوت کی اور ان کا ترجمہ کرکے بتایا کہ مجھے عافیہ کی جدائی کا غم سہنے کی طاقت اور اس کی وطن واپسی کی امید قرآن پاک سے ملتی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی نے خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی جدوجہد مسلسل جاری رکھنے پر وسیم عباس، انعام اللہ مروت، انورخان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے یگر ذمہ دار ان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے