Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا انگلش شراب و حقہ شیشہ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس کا انگلش شراب و حقہ شیشہ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 3 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا انگلش شراب و حقہ شیشہ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 3 ملزمان گرفتار مہنگی ترین انگلش شراب و حقہ شیشہ اور فلیورز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ معاشرے میں زہر کا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ انگلش شراب کی فروخت میں ملوث عناصر سمیت حقہ شیشہ مافیا کے 2 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل ارشد علی ولد شہزادا علی، شہریار ولد حضور بخش اور شعیب خان ولد عمران خان کے قبضے سے منہگی ترین انگلش کی بوتلیں و حقہ شیشہ مضر صحت فلیورز برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ زہر بیچنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکے خلاف سخت کارروائی کی جاٸیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے