Home / اہم خبریں / ماتلی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2019 کیلئے سینئر صحافی ماتلی عظیم کشمیری بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

ماتلی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2019 کیلئے سینئر صحافی ماتلی عظیم کشمیری بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

ماتلی (نامہ نگار ) ماتلی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2019 کیلئے نامہ نگار ایکسپریس ماتلی عظیم کشمیری بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق ماتلی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 کیلئے صدر انور حسین ایری،جنرل سیکریٹری عظیم کشمیری ،نائب صدر غلام علی میمن،فنانس سیکریٹری نظیراحمد کمبوہ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالروف نظامانی، سوشل سیکریٹری نورل واڈھو بلامقابلہ منتخب ہوگئے ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق انتخابی فارم کی وصولی اور جمع کرانے، اعتراضات داخل کرنے مقررہ وقت گزرنے سمیت الیکشن کے دیگر مراحل کے بعد متزکورہ نومنتخب عہدہ داروں کے مدمقابل الیکشن فارم جمع نہ ہونے کے باعث انھیں بلامقابلہ قراردیا گیا جبکہ نومنتخب عہدہ داروں کی حلف برداری کی تقریب 31 دسمبر بروز پیر کو رات 8 بجے پریس کلب کے آڈیٹوریمہ ہال میں منعقد کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے