Home / اہم خبریں / کراچی میں گلشن پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف گرینڈ ایکشن 3 رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ کے کارندے گرفتار

کراچی میں گلشن پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف گرینڈ ایکشن 3 رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ کے کارندے گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلشن پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف گرینڈ ایکشن 3 رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ کے کارندوں کو دھر لیا جس میں خاتون بھی شامل ڈکیتی کی کوشش ناکام ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، موباٸل فونز، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر و ایس پی گلشن طاہر احمد نورانی کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات، ایس ایچ او گلشن اخلاق احمد چوروں ڈکیتوں و غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلشن اخلاق احمد کی سربراہی میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کو دھر لیا رنگے ہاتھوں گرفتار ہوۓ ملزمان میں شامل آصف، ندیم اور خاتون ماسی ممتاز بی بی کو رنگے ہاتھوں بنگلے سے گرفتار کرلیا گیا جنکے قبضے سے بھاری نقدی، زیوارت، موباٸل فونز، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، سونے کے آٸٹم و دیگر قیمتی سامان برآمد، ملزمان خاتون کی آڑ میں کراچی کے مختلف پوش علاقوں میں جن میں ڈیفنس کلفٹن، گلشن اقبال وغیرہ شامل ہیں خاتون کے زریعے گھروں میں گھس کر صفایا کر جاتے تھے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد چوری ڈکیتی کے علاوہ سنگین جراٸم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کا قلعہ قمعہ کرتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے