Home / اہم خبریں / تمام شعبہ جات تحلیل، قبل از وقت پارٹی انتخابات کا علان کرتا ہوں۔ آفاق احمد

تمام شعبہ جات تحلیل، قبل از وقت پارٹی انتخابات کا علان کرتا ہوں۔ آفاق احمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنے آئینی و صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹاؤن اور ضلعی کمیٹیوں سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کو تحلیل کردیا۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ سے جاری کردی مرکزی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے گذشتہ ماہ قبل از وقت پارٹی انتخابات کرانے کے اعلان کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے بعد اب کسی بھی سطح کے ذمہ داران آئندہ پارٹی انتخابات تک غیر موثر تسلیم کئے جائیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہاجر قومی موومنٹ کی تنظیم نو انتہائی ضروری ہوگئی تھی اور جمہوری مزاج رکھنے والی جماعتوں میں ذمہ داران کو انکی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنا اور بوقت ضرورت پارٹی انتخابات کے ذریعے نئے ذمہ داران کو منتخب کرنا معمول کی بات ہوتی ہے، میرے اس فیصلے کو اسی تناظر میں دیکھا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی آرڈیننس مجریہ 2002ء کے تحت پارٹی انتخابات ضروری ہوتے ہیں اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ارشد اقبال کو چیئرمین الیکشن کمیٹی مقرر کیا گیا ہے تاکہ پارٹی آئین اور الیکشن کمیشن کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ میں تمام تر ذمہ دار رائے شماری کی بنیاد پر منتخب کئے جاتے ہیں، چیئرمین الیکشن کمیٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کیا جائے۔ نئے پارٹی انتخابات کا عمل مکمل ہونے تک تنظیمی امور پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی سرانجام دے گی جس کا اعلان اگست کے مہینے میں کیا جاچکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے