Home / اہم خبریں / جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، قومی ادارہ برائے امراض قلب ور نکسر کالج کے زیر اہتمام ہارٹ واک 2018 کا انعقاد کیا گیا

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، قومی ادارہ برائے امراض قلب ور نکسر کالج کے زیر اہتمام ہارٹ واک 2018 کا انعقاد کیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ، قومی ادارہ برائے امراض قلب و رنکسر کالج کے زیر اہتمام ہارٹ واک 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق شعور بیدار کرنا اور ملک سے امراض قلب کا خاتمہ تھا۔ سی ویو کے ساحل پر ہونے والی اس واک میں امریکہ سے آئے ہوئے ماہر امراض قلب ڈاکٹر جاوید سلیمان، این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر اور ڈاکٹر ذاہد جمال اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ، ڈاکٹر ابو ذر واجدی، ڈاکٹر راحت ناز و دیگر اساتذہ نے خصوصی طور پر حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید سلیمان نے کہا کہ دل کا مرض لاحق ہونے سے پہلے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات بے حد اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ پندرہ سے بیس منٹ پیدل چلنا فالج اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ پروفیسر طارق رفیع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جے ایس ایم یو دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے شعور بیدار کرنے میں ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ واک میں طلبا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کرکے واک کو کامیاب بنایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے