Home/اہم خبریں/حق پرست کونسلر ریحان رضا قائمخانی کے گھر پر بلاجواز چھاپے اورسینئر صحافی عابد قائمخانی پر جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ
حق پرست کونسلر ریحان رضا قائمخانی کے گھر پر بلاجواز چھاپے اورسینئر صحافی عابد قائمخانی پر جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ سہیل قائمخانی کی بدترین کرپشن بے نقاب کرنے پر نوکوٹ پریس کلب کے عہدیدار اور سینئر صحافی عابد قائمخانی کے خلاف جھوٹے مقدمے اور حق پرست کونسلر ریحان رضا قائمخانی کے گھر بلاجواز چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کرپشن بے نقاب ہونے پر سہیل قائمخانی پر بوکھلاہٹ طاری ہے۔ کرپٹ چیئرمین نوکوٹ جھوٹا مقدمہ قائم کرکے قہر الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں۔ صحافی برادری اور تحریکی ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کرپشن اور جھوٹے مقدمے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار اور گورنر سندھ ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ میں جاری بدترین کرپشن کا نوٹس لیں۔ جھوٹا مقدمہ فی الفور ختم کیا جائے اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔