کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور آج کورٹ میں پیش ہوۓ۔ بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں سات جنوری تک توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، گذشتہ روز اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔