تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا شہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے- سید علی محسن کاظمی ڈی پی او گجرات

ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا شہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے- سید علی محسن کاظمی ڈی پی او گجرات

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا شہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے- تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں کھاریاں اور لالہ موسیٰ سرکل کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف برداری تھانہ رحمانیہ میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں کھاریاں اور لالہ موسیٰ سرکل کے نو منتحب مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران، تاجران، پولیس افسران، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے ممبران سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا مقصد شہریوں کے دیوانی نوعیت کے کیس جن میں خاندانی لڑائی جھگڑے، لین دین اور جائیداد کے تنازعات شامل ہیں ان مسائل کو مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے حل کرنا ہے۔ جس سے شہریوں کو فوری اور سستا انصاف مل سکے گا اور پولیس اور عدالتوں کا وقت بھی بچے گا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کو انتہائی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ان کو چاہئے کہ پوری ایمانداری اور میرٹ پر عوام الناس کے مسائل حل کریں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے