تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گزشتہ ماہ کراچی میں دو کمسن بچوں کی ہلاکت پر ڈی آئی جی ساؤتھ کی پریس کانفرنس، ایریزونا گرل کے کھانے میں خطرناک نوعیت کے بیکٹیریاں موجود تھے غیر صحت مند کھانے کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا

گزشتہ ماہ کراچی میں دو کمسن بچوں کی ہلاکت پر ڈی آئی جی ساؤتھ کی پریس کانفرنس، ایریزونا گرل کے کھانے میں خطرناک نوعیت کے بیکٹیریاں موجود تھے غیر صحت مند کھانے کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین ) کراچی ڈی آئی جی ساؤتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ 11 نومبر کو ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوئے تھے دونوں بچوں کی موت بڑا واقعہ تھا دونوں بچوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ ریسٹورینٹ سے کھانا کھایا تھا لگ رہا تھا کہ فوڈ پواسنگ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے پورا کیس فرانزک شواہد پر حل ہونا تھا خدشہ یہ بھی تھا کہ بچوں کو زہر نہ دیا گیا ہو ریسٹورینٹ اور گھر سے کھانوں کے نمونے لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے دیئے سب سے زیادہ نمونے

پنجاب لیبارٹری ارسال کیئے گئے

 

 

 نمونوں میں گھر سے لیے گئے نمونے زیادہ شامل تھے پوسٹ مارٹم سے لیے گئے نمونے بھی پنجاب لیبارٹری بھیجے کچھ نمونے کراچی کے دو بڑی لیبارٹری ارسال کیئے گئے تمام لیبارٹری آئی ایس او سے تصدیق شدہ تھیں سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی کئی نمونے لیے اور رپورٹ بھی شیئر کی- واقعہ کا مقدمہ بچوں کی والد کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں دو ہوٹل چنکی منکی اور ایریزونا گرل پر خدشہ ظاہر کیا گیا بہت چیزیں اسٹور سے ملی ہیں کچھ چیزیں ریسٹورینٹ میں استعمال ہو رہیں تھیں گوشت 2015 کا ملا لیکن تصدیق نہ ہوسکی کے وہ استعمال ہورہا تھا یا نہیں- ہوٹل کے مالک کو چالان کرنے جارہے ہیں وہ ضمانت پر ہیں جبکہ دو مینجر کو گرفتار کیا ہوا ہے انہیں بھی چالان کریں گے واقعہ کی ذمے داری ریسٹورینٹ اور انتظامیہ پر جاتی ہے- چنکی منکی کے کھانے میں ماحولیاتی بیکٹریا ملا جو بڑی بات نہیں تمام لیبارٹریوں نے ایریزونا گرل کے کھانے میں بیکٹیریاں کی موجودگی کا بتایا خطرناک نوعیت کے بیکٹیریاں کھانے میں موجود تھے غیر صحت مند کھانے کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے بچوں کی والدہ کی بھی طبعیت خراب تھی جس وجہ سے بچوں کی حالت کی اطلاع دیر سے ہوئی بچوں کی موت کڈنی فیلیئر کی وجہ سے ہوئی ہے ایریزونا گرل کے کھانوں میں ہیسٹ اور موسٹ بہت زیادہ پایا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو اور ایس پی کلفٹن سہائی عزیز بھی موجود تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے