Home / اہم خبریں / پینے کا صاف پانی عام لوگوں کا بنیادی حق ہے، ضلعی انتظامیہ بہتر کردار ادا کر رہی ہے، واٹر کمیشن کے فیصلے پر ہرصورت عمل درآمد کرایا جائے گا- ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

پینے کا صاف پانی عام لوگوں کا بنیادی حق ہے، ضلعی انتظامیہ بہتر کردار ادا کر رہی ہے، واٹر کمیشن کے فیصلے پر ہرصورت عمل درآمد کرایا جائے گا- ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

ميرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی زیرصدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے فیصلے کے تحت ضروری مرمت اور بہتر طور پر چلانے کیلئے واٹرسپلائی اسکیموں، ڈرینج اسکیموں اور آراو پلانٹس کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حوالے کرنے پر عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی عام لوگوں کا بنیادی حق ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ بہتر کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن کے فیصلے پر ہرصورت عمل درآمد کرایا جائے گا- اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اسپیشل سیکریٹری فیرومل نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ واٹرکمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنے اپنے ضلعوں میں متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس کرکے واٹر سپلائی اسکیموں، ڈرینج اسکیموں اور آر پلانٹس کی فہرست فراہم کی جائے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے وہ ملازمین جو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی زیرنگرانی کام کررہے ہیں ان کی فہرست دی جائے واٹرسپلائی کی جو بھی اسکیمیں جاری ہیں انہیں جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے استعفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ڈرینج اسکیموں، واٹرسپلائی اسکیموں اور آر او پلانٹس کو چلانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اور لوکل کونسل اسٹاف کے تبادلوں اورتقرریوں پر عمل درآمد کرکے فہرست دی جائے اور کہا کہ تمام غیر فعال آر او پلانٹس، واٹرسپلائی اسکیموں اور ڈرینج اسکیموں کو فعال بنانے کیلئے درکار بجٹ کی فہرست بھی دی جائے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطا اللہ شاہ، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ حید رآباد خلیل احمد سومرو، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میرپورخاص غلام قادر میمن، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ عمرکوٹ محمد جمیل، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ تھرپارکر جواہر لال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے