Home / اہم خبریں / تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے بلیدہ کے نزدیک واکئی ایریا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جام شہادت نوش کرنے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت تعلق کرک، نائک لال خان تعلق لکی مروت، نائک سجاد تعلق لودھراں، نائک نواز تعلق تونسہ شریف، سپاہی انور تعلق کرک اور سپاہی سجاد تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے