Home / اہم خبریں / کراچی فش ہاربر اتھارٹی کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر

کراچی فش ہاربر اتھارٹی کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس کراچی فش ہاربر پر ایف سی ایس کے بورڈ روم میں منعقد ہوا۔ جس میں وائس چیئرمین ایف سی ایس ابوذر ماڑی والا، ڈائریکٹرز ایف سی ایس، ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری کوآپریشن، ایڈیشنل سیکریٹری فشریز اور ایم ڈی کراچی فش ہاربر اتھارٹی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے ادارے ایف سی ایس نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود پر سب سے زیادہ توجہ دی، اور ماہی گیروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی فش ہاربر اتھارٹی کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس امیر مسلم ہانی اور چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت کے مطابق کراچی فش ہاربر اتھارٹی کو لیز کی مد میں ادائیگی اور کراچی فش ہاربر کی صفائی ستھرائی و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لیے کے ایف ایچ اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایم ڈی کراچی فش ہاربر اتھارٹی کی درخواست پر فش ہاربر کی صفائی ستھرائی کے لیے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے افرادی قوت بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایف سی ایس کے حقیقی ماہی گیروں کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو ترجیحی بنیادوں پر ممبرشپ دی جائیگی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چونکہ کافی عرصے سے ممبر شپ بند تھی اس لیے جن ماہی گیروں کو ممبر شپ ابھی تک نہیں ملی تھی وہ ممبر شپ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کو درخواست دے سکتے ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے دیگر اہم انتظامی امور پربھی بحث ہوئی اور انہیں آئی ایس او کے معیار کے عین مطابق اور مزید بہتر کرنے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے