میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کےقریب گاؤں ٹوڑھہ میں نوناری اور کوری برادری میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا- ڈنڈے لگنے سے 25 سالہ نوجوان اعجاز نوناری جانبحق اور مسمات فوزیہ نوناری زخمی 8 گهنٹوں سے نعش تعلقہ ہسپتال میہڑ میں موجود ڈاکٹروں نے پولیس لیٹر نہ ملنے کے باعث پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا- ورثہ کا تعلقہ ہسپتال اور پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج انصاف کی اپیل- جانبحق ہونے والے نوجوان کے وارث پریل نوناری اور دیگر تحصیل ہسپتال میہڑ میں نيشنل پريس کلب تحصيل میہڑ کے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان سکندر کوری اور دیگر افراد نے گھر میں داخل ہوکر ڈنڈوں کے وار سے اعجاز نوناری کو مارا- ملزمان کے حملے میں ہماری ایک خاتون مسمات فوزیہ نوناری زخمی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ واقع کی اطلاع کے بعد پولیس جاۓ وقوعہ والی جگہ نہیں پہنچی افسوس 8 گھنٹے سے بی سیکشن تھانے میں کوئی بھی ڈیوٹی افسر نا ہونے سے پولیس لیٹر نہیں ملا جس کے باعث ہمارے جانبحق ہوئے نوجوان کی نعش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا- انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم غریب ہیں ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جاۓ۔
![]()