Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی میں سندھ ثقافت ڈے کے سلسلے میں نجی اسکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد- تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے روایتی نغموں، تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا

میرواہ گورچانی میں سندھ ثقافت ڈے کے سلسلے میں نجی اسکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد- تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے روایتی نغموں، تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا

میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ ثقافت ڈے کے سلسلے میں نجی اسکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد- تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے روایتی نغموں، تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پر محیط ہے- سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے سندھ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز شہزاد انگلش گرائمر ہائی اسکول میرواہ گورچانی میں ایک رنگارنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول عبدالحمید شیخ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں، وائیس چئیرمین حاجی علی احمد گورچانی، گورنمنٹ ہائی اسکول میرواہ گورچانی کے ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق خاصخیلی، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صدر محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی، عباس حسین آرائیں، عبدالجبار چوہان، خلیفہ گل حسن سومرو، رانا عدنان حفیظ اور دیگر بھی شامل تھے طلباء و طالبات نے سندھ کے روایتی گیت، ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا اور خوب داد وصول کی اسکول کے پرنسپل شہزاد انجم نے تقریب میں شریک مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید شیخ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سالوں پر محیط ہے اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کو قائم و دائم رکھتے ہیں تقریب کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے