Home / اہم خبریں / بدنام زمانہ منشیات فروش قانون کی گرفت میں، منشیات برآمد، مقدمہ درج

بدنام زمانہ منشیات فروش قانون کی گرفت میں، منشیات برآمد، مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف گھیراٶ چرس کے مقروہ دھندے میں ملوث عناصر گرفتار اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے معاشرے کے ناسوروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو الٹا لٹکا دینے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو دھر لیا ملزم ظہور احمد ولد احمد جان کے قبضے سے 1050 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد- ملزم کراچی کے پوش علاقوں میں اپنے کاروبار کو چمکا رہا تھا ملزم مال آرڈر اور ٹیلی فون پر ڈیلوری بھی دیتا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر انسانیت کے دشمن ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نا کرتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے