Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈھولن آباد میں سردار یسین ملک کمپیوٹر انسٹیٹوٹ میں سندھی کلچر اجرک ٙٹوپی کا دن جوشں و خروش سے منایا گیا

میرپورخاص ڈھولن آباد میں سردار یسین ملک کمپیوٹر انسٹیٹوٹ میں سندھی کلچر اجرک ٙٹوپی کا دن جوشں و خروش سے منایا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سردار یسین ملک کمپیوٹر انسٹیٹوٹ ڈھولن آباد میں سندھی کلچر اجرک ٙٹوپی کا دن جوشں و خروش سے منایا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات نے تقاریر کے زریعے سندھی ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سندھی ثقافت پر ٹیبلوز پیش کیے۔ اس موقع پر مہمانوں میں غلام نبی چندیجہ صدر ملک ویلفئر ایسوسی ایشن، ابراہیم چوہان جنرل سیکریٹری، ایڈمنسٹریٹر ہارون کھتری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت مخصوص انداز کی حامل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے ہر علاقے کا رہن سہن اور تہذیب مختلف ہوتی ہے۔ لیکن سندھ کی قدیم ثقافت اس کا خاصا ہے اور یہ سندھ کی پہچان ہیں۔ یہاں کی ثقافت میں صوفیاء کرام نے اپنے کلام اور پیغام سے مذید رنگینیاں بھردی ہیں اور اپنی ثقافت اور تہذیب ہی ہر قوم کا اساسہ ہوتی۔ جس سے اس کی پہچان اور شان ہے۔ دیگر مہمانوں اور اساتذہ میں عبید عباس، نعمان شیخ، حمزہ رحمان، دانش مہر، رضا حسین مری ولید احمد فائق احمد، عمیر ملک نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر ہارون کھتری نے مہمانوں میں اجرک پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے