میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص چیف ایگزیکٹیو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) رحم علی اوٹھو نے آج میرپورخاص میں بجلی کی چوری صارفین پر ڈیٹکشن بل لگانے کے حوالے سے شہریوں تاجروں اور حیسکو افسران سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا اس کا تماشہ میں بناؤں گا اب کسی کو ناجائز ڈیٹیکشن نہیں لگے گا اور نا بجلی چوری کنڈا سسٹم لگے گا اگر کسی کو ڈیٹیکشن لگایا تو وہ ڈیٹیکشن خود متعلقہ ایس ڈی او بھرے گا اگر کسی نے کام نہیں کیا تو اس کی عزت میں نہیں کرونگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا. انہوں نے کہا کہ حیسکو ملازم بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسکی نوکری ختم کی جائے گی. حیسکو کے قانون آرٹیکل 462 کے تحت بجلی چوری کی ایف آئی آرز درج کی جائینگی. لائن لوسز بڑھ جانے کا مقصد بجلی چوری ہوتی ہے. ٹیکنیکل لائن لاسز کنٹرول کرنے کے لیئے ہم نے گرڈ اسٹیشنس اور فیڈرز کی تعداد بڑھادی ہے. انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں چار فیڈرز سے بڑھا کر 15 فیڈرز کردیئے ہیں- حیسکو چیف نے کہا عوام میں بجلی چوری روکنے کے لیئے شعور اجاگر کرنے کی مہم شروع کی ہے- انہوں نے کہا میرپورخاص سرکل میں نئی بجلی لائنیں بچھائی گئی ہیں بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا 66 کے وی لائنوں والی گرڈ اسٹیشنوں کو 132 کلو والٹ گرڈ اسٹیشنوں میں تبدیل کردیا گیا ہے. انہوں نے کہا حیسکو میں جزا اور سزا کا عمل شروع کردیا گیا ہے. انہوں نے عوام سے اپیل کی کے وہ حیسکو عملے کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
![]()