Home / اہم خبریں / میرپورخاص باسکٹ بال ڈویژن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل پاکستان گریڈ سی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

میرپورخاص باسکٹ بال ڈویژن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل پاکستان گریڈ سی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص باسکٹ بال ڈویژن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل پاکستان گریڈ سی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان کے مختلف ڈویژن کی باسکٹ بال ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ تھے اس موقع پر سیکریٹری ٹورنامنٹ نعیم لودھی، ڈاکٹر شوکت، فیصل خان زئی، دلیپ سنگھ ، ناصر اقبال، احسان شیخ، حمید راجپوت اور فیڈریشن کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی کا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔ مرزا مسرور بیگ صاحب نے تمام کھلاڑیوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نظم وضبط کی پابندی کی تلقین کی۔ اسکولز کے بچوں نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو پھولوں کے تحفے پیش کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے