Home / اہم خبریں / مرغیوں میں بیماری پھوٹ پڑی

مرغیوں میں بیماری پھوٹ پڑی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مرغیوں میں برڈ فلو، زکام، این ڈی آئی پی گمبورو کی بیماری پھوٹ پڑی ہے جس کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ موسم سرما کی بیماریوں کی وباء پھوٹنے کے باعث پولڑی فارموں اور مرغیوں کے کاروبار کرنے والے تاجروں کی دکانوں میں مرغیاں مرنے لگیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف مقامات پر واقعہ پولٹری فارمز اور دکانوں میں مردہ مرغیاں پائی جانے پر انہیں پھینکا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں مرغی کا گوشت 280 روپے سے 300 روپے تک جاپہنچا ہے۔ بیماریوں کی وباء پھوٹنے کے باعث مرغی کی خرید و فروخت میں گزشتہ روز اچانک کمی آگئی ہے۔ تاہم محکمہ لائیو سٹاک نے اس کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ موسم سرما میں مرغیوں میں معمول کی بیماریاں ہوتی ہیں تاہم کسی قسم کی کوئی وباء نہیں پھوٹی جبکہ تاجروں نے بھی برڈ فلو اور دیگر بیماریوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ موسم سرما میں برڈ فلو اور موسم سرما کی بیماریاں پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایات کی گئی ہں اور پولٹری فارموں اور دکانوں پر سپرے کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال برڈ فلو اور دیگر بیماریوں سے ہزاروں مرغیاں مرگئی تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے