Home / اہم خبریں / ٹریکٹر ٹرالی پر اوور لوڈ اور باڈی سے باہر گنا رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی

ٹریکٹر ٹرالی پر اوور لوڈ اور باڈی سے باہر گنا رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بینچ ڈیرہ نے ٹریکٹر ٹرالی پر گنے کے سیزن کے دوران اوور لوڈنگ اور گنے ٹرالی کی باڈی سے باہر رکھنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ کو کاروائی کے احکامات جاری کردیئے۔ پٹیشنر احمد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی کہ گرشنگ سیزن کے دوران سڑکوں پر گنے کی ٹرالیوں کے اوولوڈ اور ٹریکٹر ٹرالی کی باڈی سے کئی کئی فٹ گنا باہر نکلنے کے باعث ٹریفک حادثات میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں لہذا گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران ٹریکٹر ٹرالیوں کے اوور لوڈ پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالیوں کے اوو لوڈ پر پابند ی عائد کرکے خلاف ورزی پر ڈی پی او ڈیرہ کو ان کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے