ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انجینئر واپڈا نور اللہ خان ایکسئین واپڈا سعید الرحمان اور ایس ڈی او امیر گل کی ہدایات پر لائن سپرنٹنڈنٹ اینڈ ڈیٹکشن کینٹ سب ڈویڑن عمیر نعمان نے عملہ کے ہمراہ مدینہ کالونی کینٹ سب ڈویڑن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کیا اور ڈائریکٹ کنڈوں کا صفایا کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹ کنڈوں کا صفایا کرتے ہوئے بجلی چوری میں معاون تمام زرائع اور تاریں قبضہ میں لے لیں اس حوالے سے لائن سپرنٹنڈنٹ اینڈ ڈی ٹیکشن کینٹ سب ڈویڑن عمیر نعمان کا کہنا تھا کہ کنڈا مافیا اوربجلی چوری اور میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مکمل طور پر کنڈا مافیا اور بجلی چوری کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹ پکڑی جانیوالی تاریوں کو جلا دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی حلقوں نے لائن سپر نٹنڈنٹ اینڈ ڈی ٹیکشن کینٹ سب ڈویڑن عمیر نعمان کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
![]()