تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بارات سے پیسے لوٹنے کے دوران آگ میں گر کر جھلسنے والا 8 سالہ بچہ لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا

بارات سے پیسے لوٹنے کے دوران آگ میں گر کر جھلسنے والا 8 سالہ بچہ لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا

پاکپتن (بیورو رپورٹ) بارات سے پیسے لوٹنے کے دوران آگ میں گرنے سے آٹھ بچوں کے زخمی ہونے کا معاملہ- 80 فیصد جسم جھلسنے والا 8 سالہ حارث لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا- متوفی کی نماز جنازہ گاؤں گوبند پور میں ادا کر دی گئی سات روز قبل شادی کی تقریب میں آتش بازی سے فصلوں کے باقیات پر آگ لگی تھی بارات سے پیسے لوٹتے ہوئے آٹھ بچے آگ میں گر کر جھلسے تھے جھلسے بچوں میں دو بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہیں انتظامیہ کی طرف سے آتشبازی پر پابندی کے باوجود تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے