Home / اہم خبریں / مفرور اشتہاری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی

مفرور اشتہاری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بینچ ڈیرہ کے تھانہ پنیالہ کے علاقہ وانڈہ کریم خان میں قتل کے مفرور اشتہاری ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پولیس کے مطابق پنیالہ کے علاقہ وانڈہ کریم میں ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مفرور اشتہاری ملزم صدام حسین ولد شیخ مرجان سکنہ شہباز خیل سکنہ وانڈہ کریم خان کو فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، میگزین، ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اشتہاری پہاڑپور میں 6 ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کے لئے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مکان میں داخل ہوا اور اس دوران اہل خانہ کی مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے حافظ قرآن نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد اس وقت اہل علاقہ نے روڈ بلاک کرکے احتجاج بھی کیا۔ مقتول اشتہاری کے بھائی جان محمد کی جانب سے رپورٹ میں دو ملزمان محمد اسحاق خان ولد وارث خان سکنہ باشی خیل اور اللہ دین ولد کندھار سکنہ وانڈہ داﺅد خان کے خلاف قتل کی دعویداری کی گئی۔ مقدمہ درج ہونے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت عالیہ نے ملزمان کی درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے