لاہور(نوپ نیوز/ بیورو رپورٹ) لاہور میں باب پاکستان نامی یادگار جوکہ تحریک پاکستان کے شہیدوں گمنام کارکںوں اور تاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت کے جانثاروں کے نام سے منسوب ہے اس کا تاریخی پس منظر یہ ہے کہ یہ یادگار 1985 میں پنجاب کے گورنر غلام جیلانی خان نے اس یادگار کو بنوانے کے لئے اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق سے اس کی منظوری کروائی تھی اور اس یادگار کا پہلا سنگ بنیاد اس وقت کے صدر پاکستان ضیاء الحق نے کیا تھا- اس یادگار کا ڈیزائن پاکستان کے معروف آرکٹیکٹ امجد مختیار نے ڈیزائن کیا تھا اس یادگار کا رقبہ 117 ایکڑ پر مشتمل تھا جس میں یادگار بلاک، لائبریری، پارک، میوزیم اور آرٹ گلیری شامل ہے- اس یادگار کا پہلا سنگ بنیاد 1985 میں ہوا اس کے بعد اس ہی یادگار کا سنگ بنیاد دوسری مرتبہ 1991 میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کیا تھا۔
لاہور میں باب پاکستان نامی یادگار کا چھوتی بار سنگ بنیاد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف رکھیں گے- فائل فوٹو