Home / اہم خبریں / کراچی میں خاتون سرکاری افسر کے گھر پر ڈکیتی کرنے والے 2 ڈکیت گارڈن سے گرفتار

کراچی میں خاتون سرکاری افسر کے گھر پر ڈکیتی کرنے والے 2 ڈکیت گارڈن سے گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں خاتون سرکاری افسر کے گھر پر ڈکیتی کرنے والے 2 ڈکیت گارڈن سے گرفتار- ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے جراٸم پیشہ عناصروں کو جیل منتقل کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو الٹا لٹکا دینے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ کی سربراہی میں ڈکیت نبیل عرف پٹھان اور آصف عرف انٹولا سے لوٹے گئے لاکھوں روپے کے سیونگ سرٹیفکٹ، پاسپورٹ، جیولری، موبائل فون، گرین کارڈ اور اہم ترین دستاویزات برآمد کرلیں- ملزمان نے گریڈ 18 کی افسر نگہت عظیم کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی دونوں ڈکیت ملزم خاتون افسر کے پڑوسی ہیں ملزموں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے- ملزمان کے قبضے سے خاتون سرکاری افسر کے گھر سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے