تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دفاتر ہفتہ وار سرکاری تعطیلات کے ایام میں بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

دفاتر ہفتہ وار سرکاری تعطیلات کے ایام میں بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام اضلاع میں عوام اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام دفاتر میں قائم مراکز، معلومات، شکایات اور ضلعی الیکشن کمشنرز، رجسٹریشن افسران کے دفاتر کو 31 دسمبر تک ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار سرکاری تعطیلات کے ایام میں بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت تمام اضلاع میں فوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ الیکشن ایکٹ مجریہ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے۔ ایسے تمام رائے دہندگان جن کے نام انتخابی فہرستوں میں ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یاعارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ کے مطابق درج ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ایکٹ کی روشنی میں 31 دسمبر 2018 تک اپنے ووٹ اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروالیں، ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے فارم نمبر 21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ یا رجسٹریشن افسر و ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے