تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے 1200 امیدواروں کے انٹرویوز 20 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے- وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی

سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے 1200 امیدواروں کے انٹرویوز 20 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے- وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل دوسرے مرحلے میں داخل میرٹ پر آنے والے 1200 امیدواروں کے انٹرویوز منگل 20 نومبر سے لینا شروع کیے جائیں گے- انٹرویوز کا سلسلہ ہفتہ 24 نومبر تک جاری رہے گا- انٹرویو شیڈول کے مطابق منگل 20 نومبر، جمعرات 22 نومبر، جمعہ 23 نومبر اور ہفتہ 24 نومبر کو تین سو امیدواروں کے انٹرویوز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پہلی منزل پر واقع لیکچر ہال میں صبح 9 سے دن 12 بجے تک لیئے جائیں گے- تمام امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد منتخب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرست لگائی جائے گی- وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع نے کہا ہے کہ تمام طلباء انٹرویو والے دن اپنے والدین یا سرپرست کے ساتھ آئیں اور اپنے ہمراہ اصل تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ یا ڈومیسائل، پی آر سی، والدین کے شناختی کارڈ اور ان کا ڈومیسائل بھی لائیں، تمام دستاویزات کی ایک فوٹو کاپی بھی ہمراہ لیکر آئیں- میرٹ نمبر 001 سے لے کر میرٹ نمبر 300 کے انٹرویوز صبح 9 سے 12 کے درمیاں لیے جائیں گے

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے