تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خانیوال میں ریسکیو 1122 کا عید میلاد النبی کے اجتماعات اور جلوسوں کے لئے ریسکیو ایمرجنسی پلان تیار- ڈاکٹر اعجاز انجم

خانیوال میں ریسکیو 1122 کا عید میلاد النبی کے اجتماعات اور جلوسوں کے لئے ریسکیو ایمرجنسی پلان تیار- ڈاکٹر اعجاز انجم

خانیوال (رپورٹ: مہر شاہد عباس سیال) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت عید ملاد النبی کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر منعقد ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے عید میلاد النبی کا ایمرجنسی پلان جاری کیا۔ کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی۔ جس کے مطابق ضلع بھر میں ہونے والے تمام اجتماعات اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو ایمبولینسسز، فائربرگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں اور ریسکیو محافظ اپنے فرائض سر انجام دیں گے، تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگون کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز انجم کا کہنا تھا کہ دین اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی سیرت ہمارے لئے مشلِ راہ ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے