کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ساٸیٹ اے پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرمنل گرفتار۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کی جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق نے اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا- ملزم ارشد رحمان ولد فضل رحمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز ملزم نے دوران تفتیش درجنوں سے زاٸد اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے
![]()