ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں زندہ مرغی کی قیمت فی کلو 190 روپے تک جا پہنچی ڈیرہ میں ایک ماہ کے دوران مرغی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو گرام کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ قبل زندہ مرغی کی قیمت 99 روپے فی کلو تھی جس میں اضافہ ہوتے ہوتے اس کی قیمت 190 روپے جبکہ گوشت کی قیمت 280 تک جا پہنچی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت بڑھنے کی وجہ محکمہ لائیو سٹاک کی خاموشی ہے محکمہ کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے ہی نہیں گئے جس سے صوبے کے کسان اس شعبہ کی جانب راغب ہوں انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا مرغی کے گوشت میں اپنی ضرورت کا صرف 20 فیصد ہی خود پیدا کرتا ہے۔ جبکہ باقی انحصار پنجاب پر کیا جا رہا ہے اگر محکمہ مقامی کسانوں کی مدد کرتا تو آج صوبہ مرغی کے گوشت کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا ہوتا-
![]()