Home / اہم خبریں / ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات انور علیم راجپوت کے اعلامیہ کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے وہ امیدوار جو مارکس اور گریڈ بڑھانا چاہتے ہیں وہ اپنے ادارے کے زریعے 2019 کے امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2018 مقررکی گئی ہے انہوں نے ایک دوسرے آرڈر میں کہا کہ 2008 سے 2018 تک گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں پیپرز اور پریکٹیکل میں فیل ہونے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 2018 کے ضمنی امتحانات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2018 مقررکی گئی ہے ناظم امتحانات نے اپنے ایک اور اعلامیہ میں کہا ہے کہ جن امیدواروں نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا ہے اگر وہ اپنا گروپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ ایڈیشنل سبجیکٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبرمقرر کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے