Home / اہم خبریں / سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضلعی سطح پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے

سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضلعی سطح پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص عابد علی بلوچ نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضلعی سطح پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے- ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی جانب سے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ضلعی سطح پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ضلعی سطح پر پاکستان رینجرز سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے بعد از مشاورت عید میلادالنبی کنٹی جینسی و سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں تمام پولیس نفری کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے اور ہر سطح پر تمام اسٹیک ہولڈر کے تعاون سے وال چاکنگ, مذہبی, مسلکی منافرت, اشتعال انگیز پمفلٹس, بینرز, ہینڈ آؤٹس یا دیگر مواد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس,مرکزی اجتماع گاہ پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ, کلیئرنس, منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتی, گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کو مناسب فاصلے پر رکھنے, انر آؤٹر کارڈن, ہیڈ اینڈ ٹیل پر پولیس کمانڈوز کی تعیناتی, ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ, رینڈم اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, پکٹنگ وغیرہ کے امورکو ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا گیا ہے۔ تمام مساجد امام بارگاہوں, مدارس, مزارات, درسگاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھلے مقامات جہاں پر اس خصوصی دن کی مناسبت سے نعتیہ محافل, وعظ, درس, بیان وغیرہ کا اہتمام کیا جارہا ہو تھانہ جات کے سطح پر سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔ ضلع میرپورخاص میں عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں مجموعی طور پر 22 ریلیاں و جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ان کی حفاظت و سکیورٹی پر 1225 پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان رینجرز بھی ضلع پولیس کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض انجام دیگی. 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ریزرو پلاٹونز, اینٹی رائٹس پلاٹونز کو بھی تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، تاہم احکامات/ ہدایات کی بروقت شیئرنگ اور تعمیلی احکامات کا بھی وائرلیس اسٹاف کو پابند بنایا گیا ہے. ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر متبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا جبکہ ٹریفک پولیس کی تعیناتی کے لیئے بھی تمام ضروری امور کو یقینی بنایا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے