Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری 

ڈیرہ اسماعیل خان میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری 

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ظہور بابر آفریدی کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا، ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ڈیرہ پولیس کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ۔ضلع بھر کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے ہر حصے کا انچارج ایس پی کو مقرر کیا گیا ہے۔ عید میلاد النبی بارہ ربیع الاول کے روز کل 16 جلو س نکالے جائیں گے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے 02 بڑے رجسٹرڈ جلوس جبکہ پہاڑپور سے 09‘ کلاچی سے01‘ یارک سے02 اور پروآسے 02 روایتی جلوس نکالے جائینگے۔ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں 30 مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں گے جبکہ داخلی و خارجی راستوں کو 06 اہم مقامات پر مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں ڈی پی او ڈیرہ سمیت پانچ ایس پیز، سات ایس ڈی پی اوز، پانچ انسپکٹرز، 74 سب انسپکٹرز اور 52 اے ایس آئیز، اہلسنت دیوبندی مسلک کے جلوسوں کے ہمراہ 267 افسران و جوان جبکہ بریلوی مسلک جلوسوں کے ہمراہ 284 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سیکورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا ہے جس کے لئے ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بارہ ربیع الاول کوان جلوسوں کے تمام راستوں کو مکمل طور سیل کر دیا جائے گا جبکہ جلوس کے ہمراہ پولیس کے علاوہ بم سکواڈ‘ سراغ رساں کتے اور سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ مختلف حساس مقامات پر ناکے لگا کر لوگوں کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس موقع پرامن و امان کے قیام کیلئے پولیس لائن میں پولیس کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جلوسوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اہلسنت دیوبند مسلک کا جلوس ڈسٹرکٹ انتظامیہ اہلسنت کے زیر اہتمام حق نواز پارک سے صبح آٹھ بجے نکالاجائے گا جو توپانوالہ بازار‘ رحیم بازار‘ گھاس منڈی موڑ‘ چوگلہ اور مسلم بازا ر سے ہوتا ہوا ایک بجے میدان حافظ جمال پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔ اسی طرح بریلوی مسلک کاجلوس اہلسنت و الجماعت بریلوی کے زیر اہتمام تاج مسجد ٹاﺅن ہال سے صبح نو بجے شروع ہو کر جی پی او موڑ سے لیاقت پارک پہنچ کر ایک بجے اختتام
پذیر ہوگا جہاں جلسہ ہوگا اور خیرات تقسیم کی جائے گی۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہور بابر آفریدی کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو وطن کا محافظ سمجھتے ہوئے قانون کی مدد کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے