Home / اہم خبریں / ٹنڈو جام میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کا مزدور کو نہ روکنے پر گولیاں مار کے ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہیں- سندھ مزدور اتحاد

ٹنڈو جام میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کا مزدور کو نہ روکنے پر گولیاں مار کے ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہیں- سندھ مزدور اتحاد

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ مزدور اتحاد کے مرکزی صدر رجب قادری سلطان خاصخیلی شام لال کچھی راشی ٹھاکر کی قیادت میں ایک وفد نے ٹنڈوجام میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے مزدور راموں کچھی کے عزیزوں سے تعزیت کی تعزیت کے بعد اپنے پریس بیان میں ان رہنماؤں نے کہا کہ راموں کچھی کام سے لوٹ کر اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ سول کپڑوں پولیس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی وہ ان سادہ لباس پولیس والوں کو لٹیرے سمجھ کر بھاگنے لگا تو پولیس اہلکاروں نے اس پر فائر کرکے قتل کردیا جو پولیس کی دہشت گردی غنڈہ گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم ہائی کورٹ حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ظالم درندے پولیس اہلکاروں کے خلاف جلد از جلد کیس چلاکر کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ دیگر پولیس اہلکار کسی اور مزدور کا قتل اس طرح نہ کر سکے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے