کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ماہ ربیع النور کا مقدس مہینہ انسایت کی تعظیم اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ہے، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرنے پر رضاکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کارکنان جدوجہد کو مزید تیز کر دیں، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن شب و روز عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے، یہود و نصاریٰ کے لئے قرآن پاک نے واضع اعلان کر دیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، پارلیمنٹ میں بیت المقدس کو یہودیوں کے حوالے کی جانیوالی تقریر اسلام کے فلسفے کے خلاف ہے، ارکان پارلیمنٹ دینی معاملات پر مکمل معلومات کے ساتھ گفتگو کریں حساس معاملات پر ایسی گفتگو کی جارہی ہے جس سے دو قومی نظریہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، مقدس فورم پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف من گھڑت باتیں منسوب کرنا آئین اور حلف کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اسلامی ریاست ہے اسے سیکولر ریاست بنانے کی سازش کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت اوکاڑہ میں اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی کی بجائے سیکولر ازم کو فروغ دیا جارہا ہے، عاصمہ حدید رکن قومی اسمبلی اپنی من گھڑت گفتگو پر پارلیمنٹ کے فورم پر معافی مانگیں، پاکستان کے مقدس ادارے پارلیمنٹ میں ہمیشہ دین اسلام اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کے تحفظ کی بات کی گئی ہے، یہود و نصاری سے متعلق پہلے قرآن پاک کے فیصلے کو سامنے رکھا جائے، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف ہیں مگر دین اسلام کی منفی تشریح کرنیوالوں کے خلاف خاموش بھی نہیں رہینگے، عاشقان رسول جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان منانے کیلئے اپنے گھروں، محلوں اور بازاروں میں سبز پرچم لگائیں، آقا کریم کی ولادت کی خوشیاں منانے کیلئے میلاد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو دورود وسلام کی صداؤں میں بلند کریں-
![]()