پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) پشاور شہر اور اس کے گرد نواح اور چارسدہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 88 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلے کےباعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلےآئے۔ مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ زلزلے کے جھٹکے سوات میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
![]()