کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا آل کراچی انٹر یونیورسٹی فٹسال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوگیا، تین روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنمنٹ میں آئی بی اے، کراچی یونیورسٹی اور این ای ڈی سمیت 16 جامعات کے طلبا نے حصہ لیا۔۔مقابلوں کا باضابطہ آغاز 9 نومبر کو کیا گیا جبکہ اختتامی تقریب این جے وی فٹسال گراونڈ میں منعقد کی گئی، اختتامی روز کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میچز کھیلے گئے۔ کراچی یونیورسٹی کی ٹیم ٹورنمنٹ کی فاتح قرار پائی جبکہ ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان دوسرے نمبر پر رہی ۔ بہترین اسٹرائیکر کا انعام ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے طالبعلم کو ملا جبکہ بہترین گول کیپر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم کو قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ کونسل کی چیرپرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان کا کہنا تھا کہ فٹسال ٹورنمنٹ میں طلبا کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
![]()