تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت سے ایک اور جان چلی گئی، بچہ جاں بحق

کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت سے ایک اور جان چلی گئی، بچہ جاں بحق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں کے الیکٹرک حکام کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے موچکو تھانے کی حدود مواچھ گوٹھ وچھانی محلے میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لیے مرشد اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 8 سالہ عمیر ولد محمد شکیل کے نام سے کرلی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو محمد نعیم نے بتایا کہ متوفی بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس سے شدید کرنٹ لگنے کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی ہے-

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے